اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام انقلاب ایران کی 45 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےنگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران آپس میں برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں،ہمارا آپس میں تعلق نسلوں پر محیط ہے،45 سال سے پاکستان واشنگٹن میں ایران کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے،،جو باہمی اعتماد کا مظہر ہےپاکستان اور ایران کو خطے کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا اس دوران اپنے خطاب میں اہرانی سفیر امیری مقدم نے کہا کہ دونوں ممالک کے علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک جیساموقف ہے، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، پچھلے سال تک دونوں ممالک کے مابین اڑھائی ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ،تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے،پاکستانی عوام کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھوں نےیقین ظاہر کیا کہ مسقبل کی حکومت پاک ایران تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ پر ایران کی حکومت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،ایرانی قوم نے اپنی جدوجہد میں بے شمار مقاصد حاصل کئے،ایران ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی ، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی ، راجہ ناصر عباس ، عبداللہ گل سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی