مری جانے والے ہوجائیں تیار، بارش بھی ہوگی طوفانی اور برف باری بھی

Date:

ترجمان این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مری گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اوربرفباری کے امکانات ہیں ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اتوار کو برفباری کے امکانات 70 فیصد تک ہیں۔پیرکے روز بھی بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں۔17 سے 22 فروری تک موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی۔ ترجمان نے مری جانے والے سیاحوں کو خبر دار کیا ہےکہ وہ احتیاط کریں۔سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کی انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیاررہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کو معلومات دینے کے لئے متعلقہ محکمے ہر ممکن فورم استعمال کررہے ہیں۔عوام الناس سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں۔برف باری کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں۔اور ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اےکی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔ضلعی انتظامیہ مری کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کریں،اور واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...