پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں میں سنی اتحادکونسل سے اتحاد کرلیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کےآزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ آج اہم پریس کانفرنس کی جس میں سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہان بھی موجود تھے۔اس دوران پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے،ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا،ہمارے امیدواروں کو آزاد امیدوار تصور کیا گیا، ان سب کو ٹکٹس بھی پاکستان تحریک انصاف کا جاری ہوا،ہمارا مؤقف ہے کہ آزاد حیثیت سے کامیاب امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اب تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔قومی اسمبلی میں 70 مخصوص نشستیں موجود ہیں ، ان نشستوں کے حصول کے لیے ہم معائدہ کر چکے ہیں،بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارے آزاد امیدوار پنجاب، وفاق، اور کے پی میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔
پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کر دیا
Date: