آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے

Date:

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلامیہ جاری کر دیا۔جس کے مطابق آصف زرداری کو 411 اور محمود خان اچکزئی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے، ڈالے گئے ووٹوں میں سے 9 ووٹ مسترد کیے گئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 1044 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
اعلامیےکےمطابق سینیٹ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی نشستیں 1185 ہیں،مجموعی طور پر 92 نشستیں خالی ہونے، نوٹیفکیشن روکے جانے یا حلف نہ اٹھانے کے باعث الیکٹورل کالج میں شامل نہیں تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں 1093 میں سے 1044 ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومتِ بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ آغاز

حکومتِ بلوچستان نے سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف...

واشنگٹن پوسٹ نے بگرام ایئربیس سے متعلق طالبان پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ...

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...