استور شونٹر سب ڈویژن کی رابطہ سڑکیں بحالی آپریشن شروع کردیاگیا

Date:

گلگت بلتستان میں ضلع استور کے سب ڈویژن شونٹر کے بالاٸی علاقے چیلم کا زمینی رابطہ بحال کرنے کی کیلئے سڑک بحالی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر استورکے احکامات پرمحکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور کے اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر امتیاز احمد کی زیر نگرانی بھاری مشینری بالاٸی علاقوں کیطرف روانہ کردی گئی ہے تاکہ سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی جاسکے۔اس ضمن میں دو ویل ڈوزر گدٸی سے سڑک صاف کرتے ہوۓ داسخرم کے علاقےسے برف ہٹانے کےکام میں مصروف ہیں۔گزشتہ دنوں برفانی تودے گرنے اور برف باری کے باعث استور کو بالاٸی علاقوں سے ملانے والی سڑک متعدد مقامات پر بند ہوٸی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ لوگوں کی تکالیف کو مدہ نظر رکھتے ہوۓ ضلعی انتظامیہ استور نے فوری طور پر بند سڑکوں کو کھولنے کا آپریشن شروع کیاہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...