استعفیٰ قبول، وفاقی وزیر کے بچوں کا جرمانہ معاف نہیں کرسکتا، پرنسپل ایچی سن کالج نے استعفیٰ دے دیا

Date:

 لاہور میں واقع معروف تعلیمی ادارے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانہ معافی کے معاملے پر اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے ایک وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانہ معافی کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج کو خط لکھا گیاتھا تاہم مائیکل اے تھامسن نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے عملے کے نام ایک خط بھی لکھا ہے جس میں  کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے، کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں اور گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا۔
مائیکل اے تھامسن کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا کہ اتنی در اندازی کامیابی سے چلنے والے تعلیمی ادارے کے لیے ناقابل یقین ہے، انتہائی بُری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا، اس لیے یکم اپریل کو اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں اور نئے داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کے پہلے ہاپئراسپیکٹرل سیٹلائٹ کو آج لانچ کیا جائے گا،ترجمان سپارکو

پاکستان سائنسی ترقی کے نئے دورمیں داخل ہوگیا ،پاکستان...

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل...

عمران خان کی سابق ساس لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق...

پاکستان نے آئی سی سی کا افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا...