اسرائیل کوجارحیت کا بدترین جواب دیاجائے گا، ایران

Date:

شام میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے کے حوالے سے عالمی میڈیا کے مطابق سے صیہونی حکومت نےدمشق میں ایران کے سفارت خانے سے متصل عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ممکنہ شہداء کی تعداد اور شناخت کے بارے میں فی الحال درست معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

شام میں ایرانی سفیر نے ایران قونصل خانے پر صہیونی حملے میں پانچ سے سات افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔شام میں تعیینات ایرانی سفیر حسین اکبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ایف 35 طیارے نے ایرانی سفارت خانے پر 6 میزائل داغے ہیں۔مہر نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہاکہ قونصل خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔اکبری نے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر پانچ سے سات افراد شہید ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تبادہ شدہ عمارت سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے جنرل زاہدی کے معاون جنرل حاج رحیمی بھی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ہےجنرل رحیمی گذشتہ مہینے شام میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے گئے تھے۔ اپنی روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ شام میں شہادت کے اعلی مرتبے پر فائز ہونے جارہا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...