پاکستان بھرکےمتعدد تعلیمی بورڈز نےبغیر کسی رکاوٹ کے اپنے سسٹمز کو انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے اٹیسٹیشن پورٹل کے ساتھ مربوط کر لیا ہےجو طلباء کے ریکارڈ کی تصدیق کے عمل کی طرف ایک اہم قدم ہےموجودا پیشرفت میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد، بہاولپور، لاہور، مالاکنڈ، کوئٹہ، راولپنڈی اور ساہیوال کے تعلیمی بورڈز کے علاوہ ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کراچی نے بھی طلباء کی اسناد کی آن لائن تصدیق کے لیے اٹیسٹیشن پورٹل سے کامیابی کے ساتھ منسلک کر دیا ہےاس سے طلباء کو اسناد کی تصدیق کے لیے تعلیمی بورڈز سے تصدیق کے مہر بند لفافے لانے کی ضرورت کو ختم کر دیا ہےطلباء کے ریکارڈوں کی براہ راست تصدیق کو فعال کرکے، یہ انضمام نہ صرف طلباء کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے بلکہ تعلیمی دستاویزات کی رسائی اور صداقت کو بھی بڑھاتا ہےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئےآئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے تعلیمی دستاویزات کی ساکھ کو یقینی بنانے کے لیے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیاانہوں نے کہا،ان تعلیمی بورڈز کا آئی بی سی سی اٹیسٹیشن پورٹل کے ساتھ انضمام اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے خواہشمند طلباء کے لیے تصدیقی عمل کو جدید اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔درخواست دہندگان، چاہے وہ پاکستان کے اندر ہوں یا دنیا کے دیگر حصوں میں ہوں، انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ کہیں سے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ شمولیت آئی بی سی سی اور تعلیمی بورڈز کے مساوی اور ہموار تعلیمی نظام فراہم کرنے کے عزم کا ایک اہم پہلو ہے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے لیے طلباء کے ریکارڈ کی مفت آن لائن تصدیق فراہم کر رہا ہے۔
طلبا کیلئے خوشخبری، تعلیمی اسناد کی تصدیق ہوئی آسان
Date: