عمران خان نےکس کا گھر اجاڑ دیا؟؟

Date:

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور مانیکا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں میرا گھراجاڑ دیا، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ میری شادی اٹھا ئیس سال چلی بہت خوشگوار زندگی تھی اورپانچ بچے ہیں لیکن عمران خان نے ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیا، انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے عمران خان کی بشریٰ سے لاقات کروائی، جس کے بعد دونوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا، انھوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی رات کو فون پر لمبی لمبی باتیں کرتے تھے، عمران خان کے کہنے پر فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کو خفیہ فون نمبر بھی فراہم کئے،جس کے بعد دونوں فون پر چھپ کر باتیں کرتے تھے، مجھے عمران خان میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا مجھے ان کا گھر آنا ہرگز پسند نہیں تھا میری والدہ نے بھی کہا تھا کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں ہے اسئ گھر میں نہ آنے دیا کریں، خاورمانیکا نے کہا کہ اسلام آباد بنی گالا میں میرا بھی گھرتھا، بشریٰ بی بی مجھے بتائے بغیر عمران کے گھر جاتی تھی، میں بھی دونوں کی ملاقاتوں سے ناخوش اور ناراض تھا ایک بار تو میں نے نوکر کے ذریعے عمران کو گھر سے نکلوا دیا تھا، خاورمانیکا نے انکشاف کیا کہ انھوں نے بشریٰ بی بی کو چودہ نومبردوہزار سترہ کو طلاق دی تھی لیکن اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی بشریٰ بی بی نے دوسری شادی کرلی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...