ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراھیم رئیسی تین روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

Date:

ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہم رئیسی اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بیٹی اور ایک بڑا تجارتی،سیاسی اور صحافتی وفد بھی پاکستان آئے گا،ایرانی صدر اپنے ہم منصب صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی اوردفاعی قیادت سے ملاقات کریں گے، ڈاکٹر رئیسی لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملیں گے مزار قائد میں حاضری دیں گے اور جامعہ کراچی میں منعقدہ تقریب میں ان کو ڈاکٹر ہٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی۔ صدر ایران کے دورے کے مناسبت سے اس اسلام آباد کی سڑکیں کئی دن پہلے سے ہی خیر مقدمی تصاویر اور بینروں اور دونوں ممالک کے پرچموں سےسجا دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے ہوٹل تک کی شاہراہ سمیت جہاں صدر ڈاکٹر سید ابراہیمی رئیسی اور ان کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر جانے والے اعلی سطح وفد کا قیام ہوگا، اسلام آباد کی سبھی اہم شاہراہیں، ایوان صدر اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے کی سڑکیں بہت خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں۔دورہ اسلام آباد کےحوالے سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں، مذہبی تنظیموں اور سیول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ویڈیو پیغامات اور بیانات جاری کرکےصدر ایران کا خیرمقدم کیا ہےاور اس دورےکواپنےلئےباعث مسرت قرار دیتےہوئےخوشی کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...