ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان مقامی ہوٹل میں گندم بحران کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔دونوں رہنمائو ں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے اس دوران انور الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے، کیا تم مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے جواب دیا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے پوچھا ہے کہ حنیف عباسی کون ہے؟ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ والے منہ چھپاتے پھریں گے
سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ن لیگ کے حنیف عباسی کو بڑی دھکمی
Date: