پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اورطوفان کا امکان، پی ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

Date:

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اورطوفان کا الرٹ جاری کردیاپی ڈی ایم اے کے مطابق 18مئی تک پنجاب کےبیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی ،مری،گلیات ،اٹک ،چکوال منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم،گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں

۔21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں ۔پی ڈی ایم اےکے مطابق موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ تک رہے گا۔ادھر وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے

۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں:

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وہ ملک جہاں صدر کی بیٹی پر کتاب لکھنے والے مصنف کو گرفتار کیا گیا۔

کینیا میں صدر ولیم رُوٹو کی بیٹی چارلین رُوٹو...

پاکستان نے بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت...

جماعت اسلامی نے 1.25 لاکھ ماہانہ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر...