رفح پرحملہ فور ی بند کیا جائے،عالمی عدالت انصاف کا صیہونی ریاست کو حکم

Date:

دی ہیگ کی عالمی عدالت انصاف نے جمعے کو اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملہ فوری روک دے۔عالمی عدالت انصاف کے چیف جسٹس نواف سلام نےاپنے حکم میں کہا کہ جنوبی افریقا کی حکومت نے رفح میں فوجی کارروائیوں کے پیش نظر حملے روکنے کے لئے مزید اقدامات کی درخواست کی ہے۔انھوں نے غزہ کے عوام کی معاشی بدحالی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے کی بمباری کے بعد رفح کے حالات المناک ہوگئے ہیں اور زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد 8 لاکھ شہری دربدر ہوچکے ہیں۔جسٹس سلام نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ مارچ میں جو تدابیر اختیار کی تھیں وہ حالیہ تغیرات کے پیش نظر موثر نہیں ہیں اور اسرائيل کوایسی ہر کارروائی سے پرہیز کرنا چاہئے جو فلسطینی عوام کے لئے خطرہ شمار ہوتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ عدالت ان اقدامات سے جو اسرائيل نے رفح میں اختیار کی ہیں، مطمئن نہیں ہے اور بین الاقوامی اداروں کے ذمہ داران بھی رفح میں غیر فوجیوں کو لاحق خطرات کی بابت خبردار کرچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال جاری رہنے سے غزہ کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
ہیگ کی عالمی عدالت انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نسل کشی پر پابندی کے معاہدے کے مطابق رفح میں کسی بھی قسم کی کارروائی اس شہر کی بربادی پر منتج ہوگی اور اسرائيل کو رفح پر حملہ بند کردینا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ عدالت جنگی قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط آزادی چاہتی ہے اور اسرائیل کو حکم دیتی ہے کہ رفح ميں ہرقسم کی فوجی کارروائی بند کرے، رفح پاس کھول دے اور غزہ میں نسل کشی کی تحقیق کے لئے تحقیقاتی ٹیم کے داخل ہونے اور اس کی سلامتی کی ضمانت دے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...