حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کے حوالے سے ہدایات جاری کئے گئے تھے۔تاہم وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا اورپیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کے بجائے 4روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کے بجائے 3 روپے 86 پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیانوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 268 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 270 روپے مقرر کر دی گئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 88 پیسے کی کمی سے 157 روپے 29 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بھی 1 روپے 87 پیسے کی کمی سے 171 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون تک ہو گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،حکومت نےعوام کے ساتھ ہاتھ کردیا
Date: