. پاکستان کیلئے شاندار خدمات، پرنس کریم آغاخان کو نشان پاکستان کا ایوارڈعطا کیاگیا

Date:

اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کو پاکستان کیلئے شاندار خدمات کے اعتراف میں حکو پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نےیہ ایوارڈ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح میں ان کی شاندار خدمات اور کردار کے اعتراف میں دیا۔ اس حوالےایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔پرنس کریم آغاخان کو ایوارڈ کمرشل بینکنگ، مائیکرو فنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے۔گلگت بلتستان میں خاص طور پر آغاخان ترقیاتی نیٹ ورک کے منصوبوں کا جال بچھا ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے...

ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی کا ارتقاء

تحریر عارف کاظمی ایک وقت تھا، جب علم کی روشنی...

پاکستان مین افغان مہاجرین کا مسئلہ،جلد واپسی ضروری ہے

تحریر عارف کاظمی پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد، ان...