سیاحت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،بابوسر ناران روڈ ٹریفک کے لئے بحال

Date:

گلگت بلتستان کی سیاحت کا پلان بنانے والے سیاحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ بابوسر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کے مطابق بابوسر ناران روڈ کی بحالی کے بعد سیاحوں اور مسافروں کو سفر کی اجازت دی گئی ہے۔سافر اور سیاح بابوسر ناران روڈ پر مقرر کردہ اوقات میں سفر کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق  سفر کرنے کے لئے ابتدائی طور پر سڑک صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریفک کے لئے بحال رہے گی۔واضح رہے بابوسر ناران روڈ برف باری کے باعث 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی ہے۔سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اوربابوسر ٹاپ ایریا میں مختلف مقامات پر سیکورٹی کیمپ نصب کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکورٹی کے لئے نصب کیمپوں میں پولیس اور مقامی رضاکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔بابوسر ناران روڈ پر مسافروں اور سیاحوں کی سفر محفوظ بنانے کے لئے موبائل گشت کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نےبابوسر ٹاپ سے اترائی اترتے وقت بھاری گئیر کا استعمال ضروراور بریک ڈسک ٹھنڈا رکھنے کی ہدایت کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...