بھارت میں مودی نے ایک بار پھر حکومتسنبھالتے ہی ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ مودی حکومت نے تمام نجی ٹیلی ویڑن چینلز کو ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں انہیں بھارت کے تازہ ترین سیاسی نقشے کو استعمال کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔نقشے میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموں وکشمیر اور لداخ بھی شامل ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق یہ حکمنامہ بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جار ی کیا گیاہے۔یاد رہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق لداخ، سمیت پوری ریاست جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے قراردادوں میں کشمیریوں کو عالمی ادارےکی نگرانی میں ایک آزادانہ اورغیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دینے پر زور دیا گیا ہے۔
مودی نےحلف اٹھاتےہی نیا شوشہ چھوڑ دیا، بھارت کا نیا سیاسی نقشہ جاری کردیا، کون کون سے متنازعہ علاقے شامل؟؟
Date: