گندم کی فی من قیمت میں 250 روپے اضافے کے باعث لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں 10اور 20 کلو آٹے کے تھیلے بھی مہنگے ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے پر آٹےکی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور اور راولپنڈی ڈویژنز میں گندم کی قیمتیں بڑھتےہی آٹےکے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹےکا تھیلا لاہورمیں 1650 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں1850 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 کلو آٹےکا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا ہوگیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیلڈ میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیں۔ پنجاب میں گندم کا 23 لاکھ ٹن کیری فارورڈ سٹاک موجود ہے۔ پاسکو کا سٹاک بھی موجود ہے لہذا کسی صورت آٹا مہنگا نہیں ہونے دیں گے۔ گندم کی وجہ سے محکمہ خوراک پر 375 ارب کا قرض ہے جس کی ادائیگی کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ مئی جون میں قرض کم ہو رہا ہے اور ادائیگی کر رہے ہیں۔ اربوں روپے کی گندم موجود ہے اور جلد ہی لون فری سٹیٹس پر جا رہے ہیں۔
چار دن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات،، ایک بار پھر گندم اور آٹا مہنگا
Date: