لبنان کی مذاحمت تنظیم حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنے کمانڈر کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز جن میں مقبوضہ جولان اور اصبح الجلیل نامی علاقے شامل ہیں پر میزائلوں سے وسیع حملے کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے نفح نامی علاقے میں صیہونی حکومت کی جولان بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈکوارٹر اور اس کے ایئر ڈیفنس سینٹر پر سو میزائل داغے ہیں حزب اللہ نے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے الرمثا اڈے پر راکٹوں سے براہ راست حملہ کیا ہے۔جبکہ کریات شمونہ میں صیہونی فوج کی بریگیڈ سات سو انہتر کو فلق نامی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے مثلث الطیحات نامی علاقے میں بھی صیہونی فوج کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔یہ حملے، شہر صور پر صیہونی حکومت کے حملے اور اس میں مجاہد کمانڈر حاج ابونعمہ کی شہادت اور چند مجاہدین کے زخمی ہونے کے جواب میں کئے گئے ہیں حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے تاہم صیہونی حکومت نے ابھی تک نقصانات کے بارے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا
کمانڈر کی شہادت کا بدلہ، حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی
Date: