اسلام آباد ہائی کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی ،اس دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان منصوراعوان نےعدالت کو اگاہ کیا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کررہی جس کے بعداب صنم جاوید کومزیدکسی مقدمہ میں گرفتارنہیں کیا جائے گا صنم جاوید اب اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں،اس دوران جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیٹ پردیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں، کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگونہیں کرے گی؟اس پر صنم جاوید کےوکیل میاں علی اشفاق نےآئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ، عدالت نے دونوں فریقین کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی
صنم جاوید کو رہائی مل گئی، اب گرفتار نہیں کریں گے اٹارنی جنرل آف پاکستان کی یقین دہانی
Date: