شمالی وزیرستان سے مقامی صحافیوں نے خبر دی ہے کہ دہشتگردوں نےلڑکیوں کے ایک اوراسکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل میر علی کے علاقے زیرکی گاؤں میں پیش آیا۔ جہاں دہشت گردوں نے رات گئے لڑکیوں کے سرکاری مڈل اسکول کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے اسکول کی پوری عمارت گرگئی جب کہ قریبی مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں نے لڑکیوں کے ایک اور سکول کو دھماکے سے تباہ کر دیا
Date: