ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے پشاورمیں کاروائی کرتےہوئےافغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ، طارق جاوید، اور ابوبکر شامل ہیں۔ایف آئی اے مطابق گرفتار ملزمان اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں۔ملزمان بھاری رقوم کے عوض افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس فراہم کرتے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہےاور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔
افغان شہریوں کو پاسپورٹ فراہم کرنے کا معاملہ،پشاور سے 3 ایجنٹ گرفتار
Date: