وزیراعظم کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت

Date:

وزیر اعظم شہباز شریف نےچئیرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر لابنگ کے دوران وزیراعظم کو قائل کیا گیا ہے کہ قیمتیں بڑھانے کےنتیجے میں حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی ستائش نہیں ملتی۔حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے بعد کمپنیاں اپنے مارجن میں اضافہ کرنے کی راہ ہموار کرلیں گی۔اس سے پہلے پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی ان کے خیال میں کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سےناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی 92 برس کی عمر میں دوسری شادی

مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے...

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی،آئی ایس پی آر

پاکستانی بحری جہاز یرموک نے سعودی قیادت میں قائم...

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی خارجیوں کے خلاف بڑی کارروائی، ٹھکانے اور سرنگیں تباہ

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ...

ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے کا عظیم کام،فلاحی کاموں کے لیے کتنی دولت نچھاور کردی حیران کن خبر

امریکی شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی...