ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر گز شتہ 4 دنوں سے جاری جھڑپیں جاری ہیں۔ مسلح قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔علاقے سے ملنے والی خبروں کے مطابق فریقین نے پاراچنار اور صدہ ٹاؤن سے ایک دوسرے پر راکٹ اور میزائل داغے۔گزشتہ تین دنوں کے دوران ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے قبائلی جرگہ تمام تر کوشش کےباوجوددونوں قبائل کے درمیان جنگ بندی کروانے میں ناکام رہا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق بوشہرہ اور مالی خیل قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر یہ جھڑپیں گزشتہ 3 دنوں سے جاری ہیں،حکام کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ پیواڑ، تاری منگل، بالشخیل اور کنج علی زئی کے علاقوں تک پھیل چکا ہے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے،علاقے میں مسلسل فائرنگ کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہے۔