جھوٹ مت بولیں حماس نے مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، اسرائیلی لڑکی نے صیہونی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

Date:

غزہ میں حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ کی قید میں رہنے والی اسرائیلی لڑکی نوآارگامانی نے کہا ہے کہ گرفتاری کے بعد نہ کسی نے ان کو زدوکوب کیا اور نہ ہی کسی نے کوئی بدکلامی کی ۔صیہونی میڈیا پر اپنے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام۔ لگاتے ہوئے صیہونی خاتون نےنوآ ارگامانی نے اپنے انسٹا گرام پیج پر لکھا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران اسرائیلی میڈیا نے ان کے حوالے سے جو کچھ شائع کیا ہے وہ اس کو نظر انداز نہیں کرسکتیں۔انھوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ کےمجاہدین نے قید کے دوران نہ انہیں مارا ہے اور نہ ہی ان کے بال کاٹے ہیں بلکہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دیوار گرنے سے وہ زخمی ہوئی تھیں نوآ ارگامانی نے کہا کہ وہ حماس کی قید میں النصیرات کیمپ میں تھیں جس پر اسرائيلی بمباری میں دو دیگر صیہونی جنگی قیدی ہلاک اور وہ زخمی ہوگئی تھیں۔انھوں نےکہا کہ میں جس عمارت میں قید تھی اس پر میزائل گرتے ہوئے دیکھا، مجھے یقین تھا کہ مرجاؤں گی،میں سمجھی کہ اب میرا خاتمہ ہے لیکن میں زندہ بچ گئی ۔تقریبا دو ماہ قبل مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں تین سو سے زآئد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے،جبکہ صیہونی خاتون نوآ ارگامانی سمیت دیگرتین صیہونی قیدی آزاد ہوگئے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومتِ بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ آغاز

حکومتِ بلوچستان نے سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف...

واشنگٹن پوسٹ نے بگرام ایئربیس سے متعلق طالبان پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ...

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...