گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے انتخابات کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا سینئر صحافی عاقل حسین باقری فورم کےصدر، اعجاز حسین جنرل سیکرٹری اور عبدالباری بلا مقابلہ فائنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے
تینوں عہدوں پر منتخب عہدے داروں کا اعلان چیف الیکشن کمشنر سید عارف حسین کاظمی نے جنرل باڈی اجلاس میں کیا فورم کے جنرل باڈی کا اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں منعقد ہوا .اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کے علاوہ فورم کے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی اور نئی کابینہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر عاقل حسین استوری نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ممبران کے بھرپور حمایت اور تعاون سے فورم کے مقاصد حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فورم کے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا جس کے لیے ممبران کی بھرپور حمایت درکار ہوگی ۔نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نےسابق کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کا بینہ نے جو کچھ ہو سکا کیا۔ ہم معاملات کو جہاں پہ رکا ہے وہاں سے آگے لے کے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ممبران پر بھرپور اعتماد ہے کہ ہم جو بھی اقدام اٹھائیں گے ان اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں گے .اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر غلام الدین جی ڈی نے کہا کہ ہم نے اپنی بساط کے مطابق بھرپور کوشش کی جو کچھ ہو سکا ہم نے کیا لیکن بدقسمتی سے ہم مکمل طور پر ڈلیور نہیں کر سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ زیر التوا معاملات کو احسن طریقے سے آگےلے کر جائے گی ۔ اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری محمد عباس شکری اور نو منتخب جنرل سیکرٹری اعجاز حسین نے بھی خطاب کیا .جنرل باڈی اجلاس میں ممبران نے کھل کر اپنی رائے اور تجاویز سے فورم کو اگاہ کیا جس میں سینئر صحافی علی شیر، یاسرحسین، علی رضا، حسین آزاد، راجا اقبال حسین،و دیگر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے راولپنڈی اور اسلام اباد میں مقیم صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نئی کابینہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا