ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکاکے صدر بن گئے دنیاڈونلڈ ٹرمپ

Date:

امریکا کے 47ویں صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔مریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا کے پام بیچ پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، انہوں نے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سی ٹی ڈی سندھ کی کراچی مچھر کالونی میں کاروائی انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کارروائی...

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز،دہشت گردوں کے نیٹ ورک تیزی سے ٹوٹنے لگے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث...

پاکستان،جنوبی افریقہ تیسرے ٹی20 میچ میں کرکٹ شائقین نے تاریخ رقم کردی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے...