سعودی آرمی چیف کا دورہ تہران،فوجی سربراہان کی ملاقات،مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Date:

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے تہران میں اپنےایرانی ہم منصب میجر جنرل باقری سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری نے سعودی فوجی سربراہ کا خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں اضافے کے امکانات پر زور دیا۔انہوں نے فوجی تربیت اور کھیل کے شعبے میں تعاون کی سطح کو بلند کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سال ایرانی بحری مشقوں میں سعودی بحریہ کے جوان خصوصی شرکت کریں۔انہوں نے سعودی عرب میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کو مسلمان ممالک کے درمیان ہم اہنگی پیدا کرنے کا بہترین اقدام قرار دیا۔
اس موقع پر سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے بہترین مہمان نوازی پر ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ملاقات کے دوران جنرل باقری نے سعودی وزیر دفاع کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...