زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، صوابی، مالاکنڈ، بٹگرام، مردان، سوات، نوشہرہ، لنڈی کوتل، ہنگو، ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اس کے علاوہ چترال، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کانپ اٹھی۔اسلام آباد راولپنڈی،پشاور اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں اور دفاتر سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئےتاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
اسلام آباد،راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
Date: