لبنان کی حزب الله نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر اورحکومت کے جنرل ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی حکومت کا وار مینجمنٹ روم،اسرائیلی فضائیہ کی جنگی نگرانی اور کنٹرول تنظیم بھی اس اڈے میں واقع ہے۔حزب اللہ نے کہا ہے کہ ڈرون نے اہداف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے،ادھر اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی نقصان کی تفصیل اور ممکنہ جانی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔
حزب اللہ کا اسرائیلی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ، بڑی تباہی
Date: