کراچی پولیس کے مطابق،شاہراہ فیصل کے علاقےناتھا خان فلائی اوور کے قریب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو خاتون ملزمہ سمیت گرفتار کرلیاپولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم گزشتہ روز کورنگی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا،گرفتار ملزم کا نام اویس اور ساتھی ملزمہ کی شناخت شگفتہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ہاتھوں 4 بار گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے پستول، 2 کلو چرس اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے
کراچی میں پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت میں خاتون سمیت گرفتار
Date: