چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں 18 ویں ترمیم منظور کرکے شہید بی بی کی 30 سالہ خواہش کو پورا کیا اور ملک سے کالے قوانین کا خاتمہ کیا، اپنے دور حکومت میں عوام دوست معاشی پالیسیاں متعارف کرائی اور ملک کو انقلابی منصوبے دیئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے 2008 سے 2013 تک انقلابی اصلاحات کو کچھ قوتوں کو پسند نہیں آئے جس کے بعد ہماری جماعت کے خلاف وہی سازشیں شروع کی گئی، ایک اور جماعت پاکستان تحریک انصاف کو جنم دینے کے لیے سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو توڑا گیا۔
ایک نہتی لڑکی نے پارٹی قیادت سنبھالتے ہوئے ایک نہیں 2آمروں کا مقابلہ کیا، بلاول بھٹو کا والدہ کو خراج عقیدت پیش
Date: