خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے تمام علاقوں میں متحارب قبائل کے درمیان فائر بندی ہوگئی۔معروف صحافتی ادارےجیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے اس حوالے تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ فائر بندی کے بعد مورچوں سے مسلح قبائل کو ہٹادیا گیا ہے اور پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ راستےکھولنے اور امن معاہدے کیلئے جرگہ ممبران کے ذریعے عمائدین سے بات کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ ڈویژن کے عمائدین و پارلیمنٹرین امن معاہدے کیلئے ضلع کرم آئیں گے۔ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے اور گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں میں 130 افراد جاں بحق اور 186زخمی ہوئے۔
کرم کے تمام علاقوں میں فائر بندی، مورچوں پر پولیس اور فورسزتعینات
Date: