کیا امریکاکی فضا میں دیکھے گئےڈرونزکا تعلق ایران سے تھا؟ پینٹاگون نے وضاحت کردی

Date:

اپنے ایک بیان میں پینٹاگون نےوضاحت کی ہےکہ امریکی ریاست نیوجرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں۔پینٹاگون کے مطابق نیوجرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز سے متعلق شواہد نہیں ملے کہ ان ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے تھا۔پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے حوالے سے رکن کانگریس جیف وان کا دعویٰ غلط ہے۔جیف وان نے کہا تھا کہ ڈرون مشرقی ساحل کےقریب تعینات ایرانی جہاز سے داغے جا رہے ہیں۔امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جیف وان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران نے چین کے ساتھ ڈرونز، مدرشپ ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ آگے بڑھ سکے، یہ ڈرونز گرادینے چاہیے تھے تاہم اس معاملے پر ہمیں فوج الرٹ نظر نہیں آرہی۔بعد ازاں امریکی ٹی وی کی صحافی نے اسی معاملے پر پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ سے بریفنگ کے دوران جیف وان کے دعویٰ سے متعلق سوال کیا۔صحافی کے سوال کے جواب میں پینٹاگون کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے کسی ساحل کے قریب کوئی ایرانی شپ موجود نہیں اور کوئی مدرشپ بھی نہیں ہے جہاں سے ڈرونز لانچ کیے جا رہے ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...