امریکی یمنیوں کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوں گے,یمنی وزیر اطلاعات

Date:

غیر ملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی دارالحکومت کے جنوب میں امریکی فضائی حملے اور زوردار دھماکوں کے واقعہ کے بعد یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اطلاعات ہشام شراف الدین نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا۔واضح ہے کہ امریکیوں نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ہے انہوں نے تاکید کی کہ امریکی دشمن ہم یمنیوں کے ہاتھوں ذلت کا مزہ چکھے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک جو یمن میں صیہونی حکومت کی جارحیت کی حمایت کرے گا وہ اس جارحیت میں شریک ہو گا اور اپنے فیصلے کے نتائج کو بگھتے گا۔یمن میں انصار اللہ تحریک کے ایک سینئر رکن حزام الاسد نے بھی اس ملک پر غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ کے حملوں کے ردعمل میں المیادین سے کہا ہے۔ہم ٹیکنالوجی کے استعمال سے مختلف قسم کے ہتھیاروں میں ترقی کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کا انکشاف کریں گے۔ہم میزائل اور ڈرون فائر کرتے رہیں گے۔ تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے اس رکن نے مزید کہا ہم غاصب صیہونی حکومت اور امریکی حکومت کے ساتھ وسیع پیمانے پر جنگ میں مصروف ہیں اور ہم ایک آنکھ کے بدلے ایک آنکھ کی پالیسی پر عمل نہیں کرتے بلکہ ایک حملے کے جواب میں وسیع حملے انجام دیں گے۔ انہوں نے تاکید کی ہمارے حملوں کی شدت جاری رہے گی اور ہمارے اہداف کی فہرست بہت وسیع اور جامع ہے اور اس میں صیہونی حکومت کے اہم، فوجی اور بنیادی ڈھانچے کے اہداف شامل ہیں، اور نئ ٹیکنالوجی کے حامل یمنی میزائل، صیہونی حکومت کے تمام اہداف کو نشانہ بنانے کی کی طاقت رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...