سونے سے پہلے ریلز دیکھنے کا کیا نقصان ہے؟ نئی تحقیق

Date:

سونے سے پہلے ریلز دیکھنا اور سوشل میڈیا پر اسکرولنگ آج کل معمول بن چکی ہے لیکن ایک تحقیق نے اس عادت کے خطرناک نتائج کی طرف توجہ دلائی ہے۔ بی ایم سی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سونے سے پہلے مختصر ویڈیوز دیکھنے کا وقت نوجوانوں اور درمیانی عمر کے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑا ہوا ہے۔چین کی ہوبے میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم نے 4318 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ ان افراد نے اپنی سکرین ٹائم کی عادات اور طبی معائنوں کے نتائج فراہم کیے۔ تحقیق میں خاص طور پر بیڈ ٹائم پر مختصر ویڈیوز دیکھنے کے سکرین ٹائم پر توجہ دی گئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ روایتی سکرین ٹائم، جیسے ٹی وی دیکھنا یا ویڈیو گیمز کھیلنے میں کچھ نہ کچھ جسمانی سرگرمی ہوسکتی ہے لیکن تحقیق میں بیڈ ٹائم پر مختصر ویڈیوز دیکھنے کے زیادہ ساکن نوعیت کے اثرات پر غور کیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق بیڈ ٹائم پر زیادہ سکرین ٹائم گزارنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کے امکانات زیادہ پائے گئے۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے ویڈیوز دیکھنے کی عادت جسم کے "سمپیتھیٹک نروس سسٹم” کو متحرک کر سکتی ہے، جو جسم کو حرکت کے لیے تیار کرتا ہے اور اس سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔محققین نے رات کے وقت سکرین ٹائم محدود کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جسمانی وزن، بلڈ شوگر، کولیسٹرول، یورک ایسڈ کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے اور زیادہ نمکین غذا سے گریز کی تجویز دی ہے تاکہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...