یمن کا تل ابیب پر بالیسٹک میزائل حملہ, تل ابیب گونج اٹھا

Date:

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے آج بدھ کی صبح سویرے مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں الرٹ کی گھنٹیاں بجنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یمن سے تل ابیب اور یافا کی طرف بالیسٹک میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، یمن سے اسرائیلی ریاست پر میزائل حملے کے بعد، تل ابیب میں بن گوریون ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا۔ اخبار یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ یمن سے فائر کیے گئے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی نظام فعال کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی سوشل میڈیا صارفین نے بھی تل ابیب میں میزائل لگنے اور اس حکومت کی فوج کے انٹرسیپٹرز کی فائرنگ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان صارفین نے الرٹ کی گھنٹیا سُننے کے بعد بن گوریون ہوائی اڈے میں اسرائیلی آبادکاروں کی فرار کی تصاویر بھی دکھائی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 ملین سے زائد آبادکار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔یمن کے اس حملے یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس...

انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا

انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان...

یا تو تم رہو گے یا ہم، یا ہم اپنی منزل حاصل کریں گے یا پھر سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو...

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی...