لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

Date:

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط بھیج دیا گیا ہے۔ متاثرین کیلئے ٹل ڈگری کالج ٹیکنیکل کالج ، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کئے جائیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کیمپ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کے لئے قائم کئے جارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کُرم کے کشیدہ حالات کے پیشِ نظر نقل مکانی کرنے والوں کیلئے متاثرین کیمپس کے انعقاد کے واسطے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل, سابقہ ووکیشنل سنٹر ٹل اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمد خواجہ کیساتھ ساتھ دوسرے مقامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے ٹل کو صفائی اور متعلقہ محکمہ جات کو بروقت ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کی گئی ہیں۔دوسری جانب ضلع ہنگو کے ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے بھی یقین دلایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو، ضلع کُرم کے بے گھر و متاثرہ خاندانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...