نیمار نے سعودی فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لیں

Date:

سعودی فٹبال کلب الہلال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے نیمار نے الہلال سے راہیں جدا کر لی ہیں، اور وہ اب برازیل کے کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ایکس پر پوسٹ میں سعودی فٹبال کلب الہلال نےکہا کہ نیمار کی خدمات پر کلب ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے، اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے۔
کلب ان کی کیریئر میں کامیابی کے لیے نیک تمنا کا اظہار کرتا ہے۔نیمار نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف سات میچ کھیلے۔الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023 میں برازیل سے سرجری کروائی۔نیمار گزشتہ سال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، جس کے باعث وہ پانچ ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہے۔حالیہ خبروں کے مطابق نیمار سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جہاں سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔اطالوی صحافی فیبریزیو رومانو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زبانی معاہدے کے بعد نیمار سانتوس میں جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر حتمی معاہدے اگلے ہفتے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...