کراچی میں کھیلے جارہے،چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے سنسنی خیزمیچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 316 رنز کا ہدف دےد یا ہے۔میچ میں جنوبی افریقا نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 315 رنز اسکور کیے۔تاہم جنوبی افریقی ٹیم کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، ٹونی ڈی زورزی 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔دوسری وکٹ پر ریان ریکی لٹن نے ٹمباباووما کے ساتھ مل کر اسکور میں 129 رنز کا اضافہ کیا، 157 کے اسکور پر ٹمبابا ووما 58 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ اننگز کے سنچری میکر ریان ریکی لٹن کی گری، جو 103 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 201 رنز تھا۔جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ 248 رنز پر ڈاسن کی گری جب 52 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کےپانچویں کھلاڑی ڈیو ملر تھے،جو14 رنز بناکر پویلین لوٹے، اننگز کی چھٹی اور آخری وکٹ 299 کے مجموعے پر گری، مارکو جانسن صفر رنز پر میدان چھوڑ گئے۔
چیمپئنز ٹرافی:سنسنی خیز میچ،جنوبی افریقا نےافغانستان کو 316 رنز کا ہدف دے دیا
Date: