قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، انھوں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کی ہےامام الحق کی شادی میں سابق کپتان بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے کھلاْڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور امام الحق کو زندگی کی نئی شروعات کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤن کا اظہار کیا، شادی میں شریک افراد نے امام الحق اور ان کی دلہن کے ساتھ تصاویر بھی نکالیں، بعد ازاں آمام الحق نے شادی کی تصاویر سماجی میڈیامیں جاری کردیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائر ہوگئیں اور ہر ایک نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا