حزب‌الله لبنان کی سلامتی اور طاقت کا حصہ ہے، قالیباف

Date:

 ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بیروت میں لبنانی ہم منصب نبیہ بری کے ساتھ ملاقات کی اس دوران انھوں نےکہا کہ ہم حزب‌الله کو لبنان کی سلامتی اور قومی طاقت کا حصہ سمجھتے ہیں۔قالیباف نے لبنان میں شہداء کی تدفین کی عظیم تقریبات اور لبنانی عوام کے غیر معمولی استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہوئی اور لبنان میں استحکام، انتخابات کے انعقاد اور مزاحمتی محاذ کی حمایت میں آپ کی کوششوں پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے کہا کہ لبنان کی حکومت کا ایران اور بیروت کے درمیان پروازوں پر پابندی کا فیصلہ امریکہ کے اثرات کے تحت کیا گیا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔
قالیباف نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل ایران، لبنان اور شام کے بارے میں خاص منصوبے رکھتے ہیں۔اسرائیل نے لبنان کے پانچ علاقوں کو ابھی تک خالی نہیں کیا ہے۔اس موقع پر لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے شہداء کی تدفین میں شرکت پر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصرالله کی شہادت کے بعد ایسا لگا جیسے میری زندگی کا ایک حصہ ختم ہوگیا ہو۔
انہوں نے شہداء کی تدفین میں عوام کی شرکت کے بارے میں کہا کہ آج ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق تقریباً بارہ لاکھ پچاس ہزار افراد نے اس میں شرکت کی، نبیہ بری نے مزید کہا کہ یہ عوامی شرکت لبنان میں مقاومت اور عوام کے درمیان گہرے تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ مقاومت لبنان کا ایک ناگزیر حصہ ہے۔ لبنان کے لوگ ان مجاہدین کا شکر گزار ہیں جنہوں نے داعش اور اسرائیل کے خلاف ان کا دفاع کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شہیدحسن نصراللہ پورے اعزازکے ساتھ سپرد خاک

حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل اور سید شہید...

اسرائیل کی عہدشکنی، حماس نے مذاکرات معطل کردیے

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کےمطابق حماس...

مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

 دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اور لاش کو...

بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے...