ایک انٹرویو میں انھوں نے انکشاف کیا کہ مجھے کردار دینے کے بدلے میں سمجھوتہ کرنے کو کہا گیا تھا لیکن میں اِن آفرز کا سختی سے انکار کرتے ہوئے کاسٹنگ ایجنسی کے دفتر سے واک آئوٹ کر گئی تھی۔اداکارہ نے نام لیے بغیر بتایا کہ مجھے نامور اور بڑے ہدایت کار نے یہ غیر اخلاقی آفرز کی تھیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک بار صرف نامور، بڑے اداکار کے ساتھ مصافحہ کرنے پر مجھے بہت برا محسوس ہوا تھا، میں پریشان ہو گئی تھی، مجھے اس اداکار کے آس پاس کچھ اچھا محسوس نہیں ہو رہا تھا۔
بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلم انڈسٹری کا بھانڈا پھوڑ دیا،بڑا الزام لگا دیا
Date: