اسرائیلی پائلٹوں کا جنگ جاری رکھنے سے انکار، فضائیہ کے کمانڈر کو خط لکھ دیا

Date:

سینکڑوں اسرائیلی جنگی پائلٹوں نے فضائیہ کے کمانڈر کو بھیجے گئے ایک خط میں غزہ کی پٹی میں جاری جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ بنیادی طور پر سلامتی کے بجائے سیاسی مفادات کی پیروی کرتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ جاری رکھنے سے نہ صرف مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے میں مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے اسرائیلی قیدیوں کی جان کو خطرہ ہے جب کہ فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا۔اسرائیلی میڈیا نے آگاہ کیا ہے اس خط پر ایئر فورس کے کمانڈر ٹومر بار نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کنندگان کو ملٹری سروس سے برخاستگی کی دھمکی دی اور اس اقدام کی چھان بین کے لئے آرمی چیف کی موجودگی میں اجلاس منعقد کیا گیا۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے بتایا کہ اس خط پر فضائیہ کے سینکڑوں اہلکاروں نے دستخط کئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن کے وزیراعظم احمد غالب رہوی کی اسرائیلی حملے...

اسرائیل اور غاصب طاقتوں کے لیے سیاہ دن آنے والے ہیں، انصار اللہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد...

شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش،مداحوں کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے...