پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدودکی بھارتی طیاروں کیلئے بندش کے سبب بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔بوئنگ 777 طیارہ 1 گھنٹہ میں 5467 ڈالر کا 6668 کلوگرام ایندھن استعمال کرتا ہے، ایئر بس اے 320 طیارہ 1 گھنٹہ میں 1948 ڈالر کا 2400 کلوگرام فیول جلاتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک کلوگرام جیٹ ایندھن کی اوسط قیمت اشاریہ 82 ڈالر ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت میں 6668 کلوگرام جیٹ ایندھن کی موجودہ قیمت 5467 ڈالر ہے، جبکہ بوئنگ 777 طیارے کے 100 گھنٹے اضافی سفر 5 لاکھ 46 ہزار 776 ڈالر کا خرچہ ہے۔ایئر بس اے 321 طیاروں کی 100 گھنٹے پروازوں پر 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر لگتے ہیں۔بھارت کو 2 گھنٹے اضافی سفر کیلئے 7 لاکھ 42 ہزار 776 ڈالر کا اضافی ایندھن جلانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز کو فیول کی مد میں روزانہ 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایندھن کے بھارتی ایئر لائنز کے یومیہ نقصانات 21 کروڑ پاکستانی روپے ہیں۔
پاکستانی فضائی حدود بند،بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21 کروڑ کا نقصان
Date: