حیدر آباد میں ہائی کورٹ کا ملازم موٹر سائیکل چوری کی واردات میں گرفتارکرلیا گیا،کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے سیشن کورٹ کے وکیل کی موٹر سائیکل چوری کی واردات 24 گھنٹوں میں ٹریس کرلی۔موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ہائی کورٹ کا ملازم ملوث پایا گیا،ملزم امان اللہ گاہیلو کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا
گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم امان اللہ گاہیلو کا تعلق ضلع مٹیاری گوٹھ گاہیلو سے ہے۔ملزم ہائی کورٹ میں بطور نائب قاصد اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا۔ملزم امان اللہ گاہیلو کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا
عزت بھی گئی نوکری بھی خطرے میں،اور کریں چوری
Date: