غیر ملکی میڈیا کےمطابق سعودی عرب کے دورے پر ریاض میں موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کی ملاقات اس لئے اہم ہے کہ یہ ملاقات 25 سال بعد شام اور امریکی سربراہان مملکت کی اس طرح کی پہلی ملاقات ہے۔واضح رہے کل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں شام کے اوپر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لئے شام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔
شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
Date: