حافظ گل بہادر کو ہمارے حوالے کردو

Date:

پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان سفارتخانے کے نمائندے کو طلب کرکے بنوں میں 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز پر افغان شہری کے حملے پر سخت احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ نے بنوں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ افغان نمائندے سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے افغان نمائندے سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان سفارتخانے کے نمائندے سے حافظ گل بہادر کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ افغان نمائندے سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بابر اوع رضوان آؤٹ، تین ملکی ٹی 20سیریزاورایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی...

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات...

خیبرپختونخوا،جی بی،اےجےکےمیں تباہ کن بارشیں،سیلاب،250 سےزائد افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی...

الاسکا میں ٹرمپ،پیوٹن طویل ملاقات،یوکرین جنگ پرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی

جمعہ کے روز الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں...