پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا۔

Date:

تھائی لینڈ کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں منعقدہ بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ایک بار پھر ملک کا پرچم بلند کرتے ہوئے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو پہلے ہی راؤنڈ میں صرف ایک منٹ 56 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا۔ یہ عثمان وزیر کے شاندار باکسنگ کیریئر کی 16ویں فتح ہے، جن میں سے 10 فتوحات انہوں نے ناک آؤٹ کے ذریعے حاصل کی ہیں، جو ان کی جارحانہ حکمت عملی اور غیر معمولی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مقابلے سے ایک روز قبل ہونے والی وزن کی تقریب میں ماہرین نے عثمان وزیر کو فیوریٹ قرار دیا تھا، اور انہوں نے اس توقع پر پورا اترتے ہوئے رنگ میں آتے ہی زوردار مکوں سے بھارتی حریف پر دباؤ ڈال دیا۔ دو طاقتور پنچز نے بھارتی باکسر کو رنگ میں گرا دیا، جس کے بعد ریفری نے فوری طور پر عثمان وزیر کو فاتح قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اس کامیابی کو جہاں عثمان وزیر  کے کیریئر کی ایک اور بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، وہیں کئی حلقے اسے بھارتی آبی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی ایک علامتی فتح سے بھی تعبیر کر رہے ہیں۔ شائقین نے عثمان وزیر کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کی جیت کو قومی وقار کی فتح کہا، جو نہ صرف کھیل بلکہ جذبے اور عزم کی بھی نمائندہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کردیا۔

سیکرٹریٹ چوک شاہراہِ دستور پر اسکوٹی حادثے میں جاں...

امریکاایران میں نظام تبدیل کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا، ٹام براک کا اعتراف

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کے...

پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار خریدنے کی اجازت دے دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان...

گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے...