وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی نوعمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے ہی ٹک ٹاکر دوست عمر حیات عرف کاکا نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، جسے بعد ازاں فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد اپنا یوزر آئی ڈی تبدیل کر لیا اور پولیس اس پر تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب مقتولہ کی والدہ بازار گئی ہوئی تھیں اور گھر میں والد و بھائی موجود نہیں تھے، جبکہ مقتولہ کی پھوپھو دوسرے کمرے میں موجود تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم مقتولہ سے رابطے میں تھا۔